حیدرآباد۔15اکتوبر (اعتماد نیوز)آندھرا پردیش کے چیف منسٹر این چندرا بابو
نائیڈو نے ریاست کے طوفانی متاثرہ علاقوں میں عہدیداروں کی جانب سے امدادی
سرگرمیوں میس سست روی پر برہمی کا اظہار کیا۔ انہوں نے آج وشاکھا پٹنم میں
عہدیداروں کے جاتھ جائزہ اجلاس منعقد
کیا۔ انہوں نے چار دن سے عوام کی پینے
کے پانی سے محرومی کے اسباب پر سخت برہمی کا اظہار کیا۔ انہوں نے متاثرہ
علاقوں میں غذائی اجلاس کی عدم سربراہی پر بھی عہدیاروں کی سخت نوٹ لی۔
انہوں نے عہدیداروں کو حکم دیا کہ وہ فوری طور پر وشاکھا پٹنم میں برقی
سربراہی کے اقدامات کریں۔